ریاض (جیوڈیسک) سعودی پولیس کے مطابق چاروں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی دمام کے نواحی علاقے ادامیہ میں کی گئی جہاں مخصوص فرقے کے لوگوں کی اکثریت رہائش پذیر ہے۔
پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ہشتگردوں نے پولیس کا مقابلہ کیا۔ علاقہ کافی دیر تک فائرنگ سے گونجتا رہا۔
مقابلے میں چار دہشتگرد مارے گئے جن میں ایک ملزم سعودی فوجی اہلکار کے قتل میں ملوث تھا۔ سعودی اہلکار کو ایک ہفتہ قبل نشانہ بنایا گیا تھا۔