سعودی عرب پولیس نے لکھ پتی بھکاری گرفتار کر لیا

Beggars

Beggars

جدہ (جیوڈیسک) خلیجی شہری مکہ مکرمہ میں عالی شان فرنشڈ اپارٹمنٹ کا مالک، اکائونٹ میں 12 لاکھ ریال، مہنگی ترین جیپ بھی جائیداد میں شامل، سعودی عرب میں گرفتار بھکاری بارہ لاکھ ریال اور مہنگی ترین جیپ کا مالک نکلا۔

بارہ لاکھ سعودی ریال بینک اکاؤنٹ میں، سواری کے لئے مہنگی ترین جیپ، عالی شان فرنشڈ اپارٹمنٹ میں رہائش، کسی امیر سعودی شیخ کی نہیں بات ہو رہی ہے مکہ مکرمہ کی گلیوں میں بھیک مانگنے والے ایک خلیجی شہری کی جو سیاحتی ویزے پر اہلیہ اور تین بچوں کے ہمراہ سعودی عرب آیا،۔

لیکن اب یہ امیر ترین بھکاری سعودی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ہے، سعودی عرب میں ہر سال ماہ رمضان میں،، بھکاری مکہ اور مدینہ آتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ رقم اکھٹی کر سکیں۔