سعودی ولی عہد کی الجزائری وزیراعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Prince Mohammed Bin Salman

Prince Mohammed Bin Salman

الریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الجزائر میں الجزائری وزیراعظم احمد او یحییٰ سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی ولی عہد آج الجزائر کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقا تیں کر رہے ہیں۔اس کے بعد وہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔

الجزائر شہزادہ محمد بن سلمان کے عرب ممالک کے دورے کی آخری منزل ہے ۔ اس کے بعد وہ وطن لوٹ آئیں گے۔اس سے پہلے انھوں نے متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مصر ، تیونس اور موریتانیہ کا دورہ کیا ہے اور اس دوران میں ارجنٹینا میں جی 20 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی ہے جہاں انھوں نے مختلف عالمی رہ نماؤں سے ملاقات کی تھی۔