جدہ (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں 14 دن تک حفاظتی طبی نظر بندی کے لیے قرنطینہ میں رکھے گئے شہری کی پہلی کھیپ کو گذشتہ روز اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔ ان لوگوں کو بیرون ملک سے واپسی پرکرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14 دن کے لیے قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جدہ میں قرنطینہ سےنکلنے والے پہلے گروپ کا وزارت صحت کے عہدیداروں کی طرف سے استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور تندرست ثابت ہونےپرانہیں تحائف بھی دیئے گئے۔
اس موقعے پرقرنطینہ سے نکلنے والے شہریوں نے انتظامیہ کے حُسن سلوک، میزبانی، ہوائی اڈوں پراترنے سے لے کرقرنطینہ سے اخراج تک ان کے ساتھ عزت واحترام پرمبنی برتائو پر وزارت صحت کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہےکہ سعودی عرب میں 14 روز قبل بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو کرونا کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔ اس دوران قرنطینہ میں رکھے گئے شہریوں کی چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر نگرانی کی گئی۔