ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے ماہرین فلکیات کے مطابق ریاست میں 27 جون بمطابق 29 شعبان المعظم کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں اس لئے پہلا روزہ 29 جون کو ہو گا۔
سعودی عرب میں رویت ہلال کے ذمہ دار ادارے میں شامل 30 ماہرین فلکیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 جون کو انسانی آنکھ کے علاوہ دوربین سے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس لئے سعودی عرب سمیت مشرق وسطٰیٰ میں 28 جون کو شعبان المعظم کی آخری تاریخ ہو گی جب کہ ماہ صیام کا آغاز 29 جون کو ہو گا۔ سعودی ماہرین فلکیات کی اس پیش گوئی کے بعد اس بات کے قومی امکان ہیں کہ پاکستان میں یکم رمضان المبارک 30 جون بروز پیر کو ہو گا۔