ریاض (جیوڈیسک) کمپنیاں سستے پیکج پر 41 ہزار عازمین کو حج کرائیں گی، کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائیگی سعودی عرب کی حکومت نے مقامی عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کر دی۔
سعودی وزارت حج کے مطابق مقامی عازمین کیلئے معلمین کا انتخاب پہلی بار حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ 53 کمپنیاں سستے پیکج پر 41 ہزار مقامی عازمین کو حج کرائیں گی، کئی کمپنیوں کو خیموں کیلئے جگہ بھی الاٹ کر دی گئی ہے۔
وزارت حج کے مطابق آن لائن سسٹم کے ذریعے کمپنیوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
دریں اثنا سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں سعودی سفارتخانے زائرین عمرہ سے 8 جولائی تک ویزا درخواستیں وصول کریں گے۔