ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میٹرو ٹرین کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس منصوبے کو 2018ء تک عمل میں لایا جائیگا اور اس پر ساڑھے 23ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔
ریاض میٹرو کی 6 لائنیں اور 85 سٹیشن ہونگے اور اس کی لائنوں کی مجموعی لمبائی 170 کلو میٹر ہو گی۔
جبکہ ہر لائن اور اس پر چلنے والی ٹرینوں کو الگ الگ رنگ دیا جائیگا۔ ریاض کے میٹرو کا نام سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے اعزاز میں رکھا جائے گا اور امکان ہے کہ یہ میٹرو سروس مشرق وسطیٰ اور افریقہ کا سب سے بڑا میٹرونظام ہو گا۔