سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ ریاض میں شدید بارش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہو چکا ہے۔
سعودی حکام نے بارش کے بعد آج تمام تعلمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور لوگوں کو غیر ضروری سفر سے منع کرتے ہوئے گھروں میں قیام کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔