سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوٹر کے اقتصادی امور کی تحقیقات کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حکام نے مقامی اور غیرملکی عناصر پر مشتمل مافیا سے 7 کروڑ 39 لاکھ ریال قبضے میں لینے کے ساتھ ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ اقتصادی جرائم کی تحقیقات کے ذمہ دار شعبے نے ایک مقامی اور دو غیرملکی ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک مقامی شخص نے دو افریقی باشندوں کو استعمال کرتے ہوئے دو کاروباری قائم کیے اور ان کی مدد سے غیرقانونی طور پر بھاری رقم بیرون ملک کی گئی۔
پراسیکیوٹر جنرل کی طرف سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو 16 سال قید اور ایک لاکھ 28 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے 7 کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار 495 ریال کی رقم قبضے میں لے کر قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔ سعودی عرب کے تعلق رکھنے والے ملزم کو 16 سال قید کے بعد اتنے ہی عرصے تک بیرون ملک سفر پر پابندی اور پانچ سال تک کسی قسم کی تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوٹر کا شعبہ دیگر اداروں کے ساتھ ملک کر بدعنوانی اور رقوم کی غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک منتقلی کی روک تھام کے لیے پوری تندہی کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔