سعودی عرب: تخریب کاری ناکام دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کی پولیس نے ملک میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، پولیس تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بارود سے بھری کاروں کے ذریعے بینک کو اڑانا چاہتے تھے۔

سعودی تفتیش کاروں کے مطابق دہشتگردوں نے ٹیکسیاں چراکر اور بندوق کے زور پر چھین کر دہشتگردی کرنا چاہی۔ لیکن ٹیکسیاں خراب ہونے کے باعث دہشتگرد کوئی کارروائی کر نہ سکے۔