جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے ہفتہ وار تعطیل تبدیل کر دی ہے،اب سعودی عرب میں چھٹیاں جمعرات اور جمعے کی بجائے جمعے اور ہفتہ کو ہوا کریں گی۔ سعودی ذرائع کے مطابق چھٹیوں میں تبدیلی کے فیصلے کا اطلاق اسی ہفتے سے ہو گا۔
حکام کا کہنا ہے فیصلے سے مقامی محکموں کو بین الاقوامی دنیا کے ساتھ کاروباری رابطے میں زیادہ دن ملیں گے اور نئے معاشی مواقع پیدا ہوں گے،اپریل میں سعودی مشاورتی کونسل نے ہفتہ وار اسلامی تعطیل جمعہ اور ہفتہ کے دن کرنے کی تجویز دی تھی۔