سعودی عرب کا سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن نہ بننے کا فیصلہ

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے سلامتی کونسل کی رکنیت مسترد کرنے کا فیصلہ امریکا نے نظر انداز کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا اہم کردار ہے مختلف، ملکوں کی رائے مختلف ہو سکتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان Jen Psaki سے سعودی عرب کے فیصلے پر موقف پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ سعودی عرب کا اپنا فیصلہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا ایک اہم کردار ہے جو وہ کئی اہم مسائل کے حوالے سے نبھاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے باوجود سعودی عرب کے ساتھ باہمی معاملات پر مل کر کام جاری رکھیں گے۔