ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ممبر شپ ٹھکرا دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز5 غیر مستقل ارکان کا انتخاب کیا تھا جس میں سعودی عرب پہلی بار سلامتی کونسل کا غیرمستقبل رکن منتخب ہوا۔
تاہم سعودی عرب نے یہ ممبر شپ ٹھکرا دی ہے۔ اس حوالے سے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے دہرے معیار ہیں، اصلاحات کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل دنیا میں امن کے لیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔