ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کارروائی کے دوران داعش کے 2 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر دارالحکومت ریاض اور مشرقی شہر دمام میں آپریشن کیا جس کے دوران داعش کی ایک بم بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی جب کہ کارروائی کے دوران مزاحمت پر داعش کے 2 اہلکار ہلاک اور 3 کوحراست میں لے لیا گیا۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فیصل الغندی کو بھی گرفتار کیا جو ریاض میں داعش کا اہم رکن بتایا جاتا ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں انتہائی مطلوب شدت پسند عقیل امیش بھی شامل ہے۔