امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کے ترجمان جان کربی نے پریس بیانات میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو اب بھی خطرات لاحق ہیں” لیکن انہوں نے سعودی عرب میں ینبع سے کچھ فاصلے پر ایک بمبار کشتی کو تباہ کیے جانے سے متعلق مزید تفصیل بیان نہیں کی۔
سعودی وزارت دفاع نے بحیرہ احمر میں ینبع سے دورایک بارود سے لدی کشتی روکنے اور اسے تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوی کے اہلکار سمندر میں موجود ایک مشکوک بمبار کشتی کو تباہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
2 اپریل کو ہونے والے ایرانی پاسداران انقلاب کی کارروائیوں اور امریکی بحری جہازوں کے قریب ایرانی کشتی کی آمد کے بارے میں پینٹاگان کے ترجمان کربی نے کہا کہ ہم کوئی کشیدگی نہیں چاہتے ہیں اور نہ ہی ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے کسی قسم کی بدامنی یا تخریب کاری کی کوشش کو قبول کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک طویل عرصے سے چل رہے واقعات کی ایک کڑی ہے۔ ہمیں ایرانی بحریہ اور پاسداران انقلاب تیز رفتار جنگی کشتیوں کو باربار کشیدگی کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ان کارروائیوں پر امریکا کو گہری تشویش ہے۔