ریاض (جیوڈیسک) عرب میڈیا کے مطابق شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں 9 جولائی بروز بدھ عیدالفطر منائی جائے گی۔
سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے جس میں کہیں سے بھی شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی نے شہریوں سے چاند کے متعلق شہادتیں جمع کرانے کی اپیل کی تھی۔
دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کل ہوگا۔
ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں 5 جولائی کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔