سعودی (جیوڈیسک) عرب میں چھ سو بیس سرکاری عہدیداروں کی ڈگریاں جعلی ثابت ہو گئی ہیں۔ کارروائی کے خوف سے دو ہزار افسروں نے ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی ہے۔ ریاض سعودی عرب میں سرکاری افسروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ کئی افسروں کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے پر کیا گیا۔ جانچ پڑتال میں چھ سو بیس افسروں کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی ہے۔ تادیبی کارروائی کے ڈر سے دو ہزار افسروں نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی ہے۔ ان افسروں میں سے بیشتر نے ڈاکٹریٹ اور ایم ایس سی کی جعلی ڈگریاں بنوا رکھی ہیں۔