سعودی عرب میں جنوبی امریکی ملک سے بھجوائی گئی 526 کلو گرام منشیات برآمد

Drugs

Drugs

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کے کوسٹ گارڈ حکام نے جنوبی امریکا سے بھجوائی گئی 526 کلو گرام منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصورالترکی نے میڈیا کو بتایا کہ 2 روز قبل کوسٹ گارڈ حکام نے جدہ کی بندرگاہ پر آنے والے ایک کنٹینر میں موجود کاغذ کے بنڈلوں میں چھپائی گئی 526 کلو گرام کوکین برآمد کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منشیات جنوبی امریکا کے ایک ملک سے سعودی عرب اورایک دوسرے ملک بھجوائی گئی تھی۔

میجر جنرل منصور الترکی کا کہنا تھا کہ ضبط کی گئی منشیات کے تجزیے کے لئے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جبکہ کوکین اسمگلنگ کی سازش میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔