سعودی عرب اور سوڈان کے وزرائے خارجہ میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Meeting

Meeting

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سوڈان کے وزیر خارجہ اور سوڈان کی خود مختار کونسل کے رکن محمد الفکی سلیمان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملاقات کی۔

الریاض میں وزارت خارجہ کے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور سوڈان کے وزیر خارجہ محمد فکی سلیمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات، خطے کی صورت حال اور عالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

سعودی وزیر خارجہ کی طرف سے سوڈان وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ اس موقعے پر سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے اقریقی امور احمد بن عبدالعزیز قطان اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔