سعودی عرب شام میں داعش کیخلاف زمینی کارروائی کیلئے تیار
Posted on February 5, 2016 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Saudi Army
ریاض (جیوڈیسک) یہ بات سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے ایک عربی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا اگر اتحادی ممالک کی قیادت کا اتفاق رائے ہوا تو سعودی عرب داعش کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا ان کے نزدیک صرف فضائی کارروائی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ داعش کو شکست دینے کے لئے زمینی اور فضائی کارروائی ایک ساتھ کرنا ہو گی۔