ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک امریکی اور تین بھارتی شہریوں سمیت 54 افراد کو گرفتار کر لیا۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں چھ ممالک سے تعلق رکھنے والے 14غیر ملکی شامل ہیں جن میں سے ایک کا تعلق امریکہ، تین بھارت، 5 کا یمن، تین مصری اور ایک کا تعلق اردن سے ہے۔
بیان کے مطابق ان افراد کو قومی سلامتی اوردہشت گردی سے متعلق امور میں گرفتار کیا گیا ہے اوران سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔بیان کے مطابق مباہیث جیل میں اس وقت تین ہزار سے زائد افراد زیرحراست ہیں جن میں سے بعض پر فردجرم عائد کیا جا چکا ہے جبکہ باقی افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔