سعودی عرب میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی پر امریکی شہری سمیت 24 افراد کو سزا

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنیوالی خصوصی فوج داری عدالت نے22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو 2 سے 27 سال قیدکی سزاؤں کا حکم دیدیا، ان پردارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنیوالی خصوصی فوج داری عدالت نے 22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو2 سے 27 سال قیدکی سزاؤں کا حکم دیدیا، ان پردارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔

ان پر اہم شخصیات پر حملوں، تیل پائپ لائنوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے، اہم حکومتی اور ریاستی تنصیبات پر حملے، ولی الامر کے خلاف بغاوت، سعودی عرب اوربحرین میں دہشت گردی کے لیے خفیہ گروہ تشکیل دینے، غیرقانونی طور پر اسلحہ اور رقوم جمع کرنے اورعام شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔