قطیف (جیوڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف گزشتہ شب ایک دہشت گرد حملے محافظ دستے کا ایک فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق گزشتہ شب ساڑھے گیارہ بجے کے قریب المسورہ کے علاقے میں حفاظتی دستے کو دوران گشت دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں میجر طارق بن عبداللطیف العلاقی ہلاک جبکہ دو دیگر افسران زخمی بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حملے کے فوری بعد اس دہشت گرد کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔