جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب جیسے امیر ملک کے بھکاری بھی کتنے امیر ہیں اس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہاں کی ایک بھکارن نے اپنے پیچھے 10 کروڑ روپے کے اثاثے چھوڑے ہیں۔
سعودی عرب کی 100 سالہ عشا نامی نابینا خاتون بھکارن 50 سال تک جدہ شہر کی گلیوں میں بھیک مانگتی رہی اور لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلا پھیلا کر اس نے اچھے خاصے اثاثے بنا لئے، عشا کے اثاثوں میں پاکستانی روپوں کے حساب سے 10 لاکھ مالیت کے جواہرات، سونے کے سکے اور 30، 30 لاکھ مالیت کی 4 رہائشی عمارتیں شامل ہیں۔
لیکن اب عشا کے انتقال کے بعد اس تمام جائداد کا کوئی والی وارث نہیں کیونکہ اس کی والدہ اور بہن جو خود بھی بھکارنیں تھیں، پہلے ہی فوت ہو چکی ہیں۔ عشا نے اپنی وصیت میں اپنی تمام جائیداد اور اثاثے غریبوں میں بانٹنے کا کہا ہے جس کے متعلق سعودی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔