سعودی عرب سے ہزاروں بھارتی شہریوں کی ملک بدری کی تیاریاں

Saudi Arabia

Saudi Arabia

سعودی عرب (جیوڈیسک) سے 56700 سے زائد بھارتی شہریوں کی ملک بدری کی تیاریاں مکمل، بھارت نے10 رکنی خصوصی مشن سعودی عرب بھیج دیا۔ریاض، نئی دہلی سعودی عرب میں موجود 50 ہزار سے زائد بھارتی شہریوں کی ملک بدری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بھارت نے اپنی شہریوں کی مدد کے لئے اعلی حکام پر مشتمل 10 رکنی وفد سعودی عرب بھیج دیا ہے۔

جبکہ بھارتی وزیر خارجہ آج دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب سے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری منصوبے کے تحت 56 ہزار 700 بھارتی شہریوں کو ملک سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بھارت نے ایک خصوصی مشن سعودی عرب بھیج دیا ہے جو اس حوالے سے اپنے شہریوں کی مدد کریگا۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید بھی سعودی عرب کے دورے پر موجود ہیں جو آج اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں ان امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔