سعودی عرب ،’ ٹوئیٹر‘ پر ’دہشت گردی‘ کی حمایت پر 10 سال کی سزا

Saudi Arab Twitter

Saudi Arab Twitter

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں دہشت گردی اور سیکورٹی کی خلاف ورزیوں کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کی ٹوئیٹر پر حمایت کرنے والے شہری کو دس سال قید کی سزا سنادی گئی ۔

ملزم نے کئی ٹوئیٹر اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔ دہشت گردی سے متعلق مقدمات کیلئے مخصوص عدالت نے ملزم کو ان اکاؤنٹس کے ذریعے ’ دہشت گردی کے الزامات پر سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر اکسانے‘ کا مرتکب قرار دیا۔

پچھلے کچھ عرصے سے سعودی عرب میں اقلیتوں اور سیکورٹی فورسز پر متعدد حملے ہوئے جن کی داعش نے ذمہ داری قبول کی۔

گزشتہ سال وزارت داخلہ نے حملوں اور ان کی منصوبہ بندی میں ملوث سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔