ریاض (جیوڈیسک) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں اجلاس ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ رمضان کاچاند دیکھنے کے لیے سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل کااجلاس جمعہ کی شام کو ہوا ہے۔
ادھر اردن، فلسطین، لبنان، یمن، مصر سمیت دیگر عرب ملکوں میں بھی چاند دیکھنے کے لیےاجلاس منعقد کیے جارہے ہیں۔ دریں اثناانڈونیشیا، ملائیشیا اور سلطنت عمان میں پہلا روزہ اتوار 29 جون کو ہوگا۔