سعودی عرب، یواے ای ،خلیجی ریاستوں میں آج پہلا روزہ ہے

Saudi Arabia

Saudi Arabia

کراچی (جیوڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں پہلا روزہ آج ہے، برطانیہ سمیت یورپ اور امریکا میں کچھ کمیونیٹیز اتوار کو روزہ رکھیں گی کچھ چاند دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

سعودی عرب، بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات میں جمعے کو رمضان کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں رمضان کا آغاز آج سے ہوگا۔

بنگلہ دیش اور بھارت میں پہلا روزہ پیر کو رکھا جائے گا۔ دوسری جانب برطانیہ سمیت یورپ اور امریکا میں کچھ اتوار کو روزہ رکھیں گے جبکہ کچھ چاند دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ادھر چین، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن اور دیگر ممالک میں بھی آج پہلا روزہ رکھا جائے گا۔