الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر برائے حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا ہے کہ حکومت نے دوسری بارہ عمرہ کے لیے مقرر کردہ فیس ختم کردی ہے۔ اس کے علاوہ کئی سرکاری محکموں کی تشکیل نو کی گئی ہے۔
وزٹ ویزہ، ٹریفک اور حج وعمرہ سروسز کے محکموں کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر حج نے کہا کہ یہ فیصلہ “ویژن 2030 ” کے اہداف کے حصول کی کوششوں کی طرف اہم قدم ہے جس میں عمرہ زائرین کا ہدف سالانہ 30 ملین کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز عازمین حج اور عمرہ کی سعادت کے لیے آئے اللہ کے مہمانوں کو بہترسے بہتر سہولیات کی فراہمی کا عزام کیے ہوئے ہیں۔