سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات سمیت 3 ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Travelers

Travelers

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی افریقا اور ارجنٹائن پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے منگل کو اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقا اور ارجنٹائن پر سفری پابندیاں8 اگست بدھ کی صبح ختم کردی جائیں گی۔

سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد لوگوں کو ان ممالک سے ائیر پورٹس، سمندری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے بدھ کی صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاو سعودی عرب میں رہنے والے افراد کو بھی ان ممالک میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سفری پابندیاں ختم کرنے کی وجہ ملک میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں نرمی کرنا ہے اور اب ریڈ لسٹ میں شامل ان 3 ممالک سے بھی ویکسین شدہ افراد کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہوگی ۔

کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے سعودی عرب نے 4 جولائی کو متحدہ عرب امارات پر سفر ی پابندی لگائی تھی اور اب 8 اگست سے متحدہ عرب امارات سمیت جنوبی افریقا اور ارجنٹائن پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اگست کے آخر میں پاکستان ، بھارت ، اور انڈونیشیا سمیت 20 ممالک سے سفر پر عائد پابندی ختم کر دی تھی ۔