سعودی عرب (جیوڈیسک) دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ معتمرین نے حرم شریف اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کی ادائیگی کی۔ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، اردن، فلسطین سمیت کئی خلیجی ممالک اور جاپان میں آج عید منائی جا رہی ہے۔
برطانیہ سمیت یورپ میں بعض مکاتب فکر کے افراد بھی آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔
پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ مفتی منیب الرحمان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔
عراق میں سنی اوقاف نے عید الفطر آج منانے کا اعلان کردیا ہے۔اس کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیامیں بھی آج عید منائی جائے گی ۔
پیرس کی جامع مسجد نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا ہے۔عمان میں چاند نظر نہ آنے پر پیر 26 جون کو عید کا پہلا دن ہوگا۔