سعودی عرب اور امریکا کی مشترکہ بحری مشقیں شروع

Naval Exercises

Naval Exercises

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب اور امریکا کی نیول فورسز کے اشتراک سے خلیج عرب میں مشترکہ مشقیں’میرین ڈیفنڈر’ کا کل اتوار کے روز سے آغاز ہو گیا ہے۔

سعودی عرب کی شاہی بحری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبد اللہ الغفیلی اور امریکی سینٹرل کمانڈ میں پانچویں میرین فلیٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیمز ملوئی نے مشرقی فلٹ میں کنگ عبد العزیز بحری اڈے پر مشترکہ سمندری مشقوں “میرین ڈیفنڈر” کا افتتاح کیا۔

اس مشق کے دوران سعودی رائل بحریہ کے کمانڈر اسٹاف لیفٹیننٹ کرنل فہد الغفیلی امریکی پٹرولنگ کشتی پر(ایم کے وی آئی) کے ساتھ پانچویں فلیٹ کمانڈر جیمز ملوی کے ساتھ تشریف لائے۔انہیں مشقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق ان مشقوں کے منتظم بریگیڈیئر جنرل محمد بن حمید الغامدی نے وضاحت کی کہ “میرین ڈیفنڈر” کا مقصد سمندری تحفظ کو بڑھانا ، علاقائی پانیوں کی حفاظت کرنا ، اور فوجی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے سعودی رائل بحریہ اور امریکی بحریہ کے مابین جنگی تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔ ان مشقوں میں شریک دونوں فریقوں کو دفاعی موضوعات پر لیکچرز بھی دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔