جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کی ایک عدالت نے غیر ملکی شخص کو بلاجواز قید میں رکھنے پر 40 لاکھ ریال معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے۔ کاغذات میں جعلسازی کے جرم میں اردن کے شہری کو ایک سال سزا سنائی گئی تھی۔
جسے 3 سال تک جیل میں رکھا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم شخص کو ملازمت نہیں دی جاسکتی، ملازمت فراہم کرنے والوں پرایک لاکھ ریال جرمانہ اور 2 سال قید سزا ہوگی جبکہ ملازم پربھی 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔