سعودی عرب اور امریکا کی نیول فورسز کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

Joint Exercises

Joint Exercises

سعودی (اصل میڈیا ڈیسک) عرب سعودی عرب اور امریکا کی بحریہ کی مشترکہ مشقیں کل بدھ کے روز اختام پذ یر ہو گئیں۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘کے مطابق جدہ کے شاہ فیصل نیول اڈے پر سعودی رائل نیول فورسز اور امریکی میرینز کے مابین مشترکہ فوجی مشق (شوٹنگ آ ایکسچینج ایکسپرٹ) کل بدھ کو اختتام پذیر ہوئیں۔

ان مشقوں کا مقصد مشترکہ فوجی تعاون کو مستحکم کرنے ، دونوں بحریہ کے مابین تجربات کا تبادلہ اور خطے میں سمندری سیکیورٹی آپریشنوں کے شعبے میں عسکری صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔