ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق کمیٹی ایک مہم کے ذریعے خواتین کو مراکشی حمام، بیوٹی پارلرز اور مساج کے مغربی طریقے استعمال کرنے سے روک رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق خواتین کمیٹی کی چیئرپرسن جواھر بنت عبدالرحمان العقل نے بتایا کہ خواتین کو مغربی طرز کے مساج اور مراکشی حمام کے استعمال سے روکنے کے لیے جاری مہم کے بارے میں وزارت محنت و افرادی قوت، وزارت داخلہ اور ریاض ڈائریکٹوریٹ برائے ویمن سروسز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔