سعودی عرب کی خواتین کو ووٹ ڈالنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آئندہ انتخابات سے خواتین کو بلدیاتی الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو گی۔

اس حوالے سے وزراءکونسل نے باقاعدہ ایک قانون پاس کیا ہے جس کی رو سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو بھی مردوں کی طرح اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابات لڑنے کی اجازت ہو گی۔

اس سے پہلے 2011 کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک خواتین کو ووٹ کا حق حاصل نہیں تھا نہ ہی خواتین کو انتخاب لڑنے کی اجازت تھی ، لیکن اب سعودی عرب کے موجودہ حکمراں شاہ عبداللہ نے ایک حکم نامے کے ذریعے سال 2015 سے خواتین کومذکورہ دونوں حق استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔