سعودی عرب/ لاہور (جیوڈیسک) سعودی عرب میں سعد گروپ میں کام کرنیوالے 500 پاکستانی ملازم چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، متاثرین سراپا احتجاج ، سرگودھا ، گجرات ، اٹک سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر الخبر میں سعد گروپ کے ساتھ کام کرنیوالے 2 ہزار پاکستانیوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں ۔ اب ہمارے پاس کھانے کے پیسے بھی نہیں ، ہم لوگوں نے پاکستانی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
ہم کئی سالوں پاکستانی میں زرمبادلہ بھیج رہے ہیں مگر جب ہم پر وقت آیا تو ہماری فریاد سننے والا کوئی نہیں ، وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ ہونیوالے ظلم کا نوٹس لیں۔