سعودی عرب: 60 سال سے زاید عمر افراد کو کوِوڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا اعلان

Vaccination

Vaccination

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں 60 سال سے زاید عمر کے افراد کو تقویت کے طور پر کووِڈ-19 ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائے گی۔

وزارت صحت نے سوموار کو مملکت میں کووِڈ-19 کے 59 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض وفات پا گئے ہیں۔

وزارت کے ایک بیان کے مطابق کرونا وائرس کا شکار مزید78 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اب تک مملکت کے تمام علاقوں میں مجموعی طور پر 536028 مریض تن درست ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر العبدالعالی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وبا آخری مراحل میں ہے۔ان کا اشارہ اس مہلک وائرس کے یومیہ کیسوں کی جانب تھا جن کی تعداد اب ایک سو سے بھی کم رہ گئی ہے۔انھوں نے تمام شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ کووڈ-19 کی منظورشدہ ویکسینوں میں سے کسی ایک کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔

مملکت میں اب تک کرونا وائرس کے ریکارڈ کیے گئے کیسوں کی کل تعداد 546985 ہوچکی ہے جبکہ مملکت میں اموات کی کل تعداد 8704 ہوگئی ہے۔اس وقت کروناوائرس کے تشویش ناک کیسوں کی تعداد244 ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔