ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب اور یمن کی سرحد کے قریب القائدہ اور باڈر سیکورٹی فورس کے درمیان جھڑپ کے دوران تین حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق دہشت گرد تنظیم القائدہ سے تعلق رکھنے والے چھ حملہ آور سعودی شہری تھے جن میں سے ایک وزارت داخلہ کو مطلوب تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکئی نے عرب ٹی وی کو بتایا ہے حملہ سعودی عرب اور یمن کی سرحدی پٹی پر واۡقع چیک پوسٹ وادیہ پر ہوا۔
دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک یمنی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عمارتوں کی تلاشی شروع کر دی۔