سعودی عرب نے یمن کی سرحد پر باڑ کی تعمیر شروع کردی

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض(جیوڈیسک)سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یمن سے ملنے والی ملک کی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی باڑ تعمیر کر رہے ہیں۔1800 کلومیٹر طویل یہ باڑ مغرب میں بحیر احمر سے شروع ہو کر مشرق میں اومان کے کونے تک جائے گی۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ یمن میں طویل عرصے سے برسرِ اقتدار صدر کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بدتر ہوئی ہے۔یمن کو جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔