جدہ (جیوڈیسک) یمن میں فوجی کارروائی کا آغاز سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر کیا گیا۔ امریکا میں تعینات سعودی سفیر عدل الجبیر نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی کارروائی یمن کی قانونی حکومت کو بچانے کے لئے کی گئی ہے۔
یمن کی سرحد کے ساتھ فوج تعینات اور بھاری اسلحہ نصب کر دیا گیا ہے۔قطر، کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے بھی یمن میں کارروائی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈٰیا کے مطابق پاکستان اور مصر نے یمن میں کارروائی کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ یمن کی صورتحال پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس جمعے کو ہو گا ادھر یمنی صدر منصور الہادی باغیوں کی جانب سے صنعا کے ہوائی اڈے پر قبضے کے بعد ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
اس سے پہلے یمن کے سرکاری ٹی وی چینل پر قبضے کے بعد باغیوں نے منصور الہادی کے سر کی قیمت ایک لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔