ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا جس کے بعد 2 اگست بروز جمعہ کو یکم ذوالحج سن 1440 ہجری ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے کاتمیرر صدگاہ سے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی، سعودی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتوں سے حکومت کو آگاہ کریں۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعہ 2 اگست یکم ذوالحج ہوگا، حج کا رکنِ اعظم یعنی وقوفِ عرفہ ہفتہ 10 اگست (9 ذوالحج) کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں اتوار 11 اگست کو عید الاضحیٰ کا پہلا روز ہوگا۔
سعودی عرب کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ اتوار 11 اگست کو ہوگی۔
پاکستان میں عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔