سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے ماہ ذی القعدہ میں خشکی اور سمندر کے راستے سے منشیات کی سرحد پار سے اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لینے کے ساتھ اس مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کو حراست میں لے لیا ہے۔
سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل میسفر بن غنام القرینی نے انکشاف کیا کہ جنوبی علاقوں (جازان ، نجران ، عسیر) اور تبوک علاقے کی حدود سے سرحد پار سے منشیات کی اسمگل کرنے کئی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ اسلامی مہینے کے دوران 937 کلوگرام بھنگ ، 18،893 کلو قات ، 640،295 امفیٹامین گولیاں اور 6،809 گرام منشیات افیم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے یہ تمام منشیات قبضے میں لے لی گئیں۔ انہوںے بتایا کہ اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران ایتھوپیا 42 ملزمان سمیت 196 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں یمن کے 32 ، چار سعودی ، چار اردنی، ایک مصری اور ایک اریٹریا کا اسملگر شامل ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ، “ایس پی اے” کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل القرینی نے وضاحت کی کہ پکڑے گئے ملزمان اور منشیات قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے مجاز حکام کے پاس بھیج دی گئی ہے۔