سعودی سرحد پر خودکش حملے میں دو سعودی سرحدی محافظ ہلاک

Saudi Border

Saudi Border

ریاض (جیوڈیسک) سعودی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ عراق اور سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔ اس علاقے میں القاعدہ کی حامی شدت پسند تنظیم داعش کا قبضہ ہے۔

سعودی حکام کے مطابق علاقے میں سعودی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ دوسرے نے سعودی فوجیوں کے قریب آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خودکش دھماکے میں دو سعودی فوجی ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔