سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے امریکا کی ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ حکومت نے یمن کی ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملوں کے خلاف اپنی سرزمین کے دفاع کی حمایت کرنے پرامریکا کا شکریہ ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایک نئے جوہری معاہدے کے لیے گذشتہ سال اپریل سے بات چیت جاری ہے۔
جبکہ مغربی ممالک ان خدشات کا اظہار کررہے ہیں کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو آگے بڑھارہاہے اور جب تک کوئی سمجھوتا نہیں طے پاجاتا ہے،اس وقت تک وہ جوہری پروگرام میں ناقابل تغیّر پیش رفت کرلے گا۔