سعودی شہری نے بیوی اور سسر کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک 55 سالہ شخص نے اپنی 25 سالہ بیوی اور اس کے والد کو قتل کر دیا۔ جدہ پولیس کے ترجمان کیپٹن عاطی بن عطیہ القرشی نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے کے باعث دونوں کوقتل کیا۔