سعودی اتحادی فورسز کی بروقت کارروائی، ابھا پر اڑنے والا ایرانی ساختہ حوثی ڈرون تباہ

Drone Destroyed

Drone Destroyed

سعودی عرب (جیوڈیسک) عرب اتحادی فورسز نے سعودی عرب کے جنوبی شہر ابھا پر اڑنے والے حوثی شیعہ باغیوں کے ایک ایرانی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی شاہی فضائیہ نے بدھ کی سہ پہر مقامی وقت کے مطابق 3 بج کر 42 منٹ پر اس بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کا سراغ لگایا تھا۔اس وقت یہ ابھا شہرکی آبادی کی جانب پرواز کررہا تھا۔

ترجمان کے مطابق اس ڈرون کو تباہ کرنے کے بعد اس کے ملبے کا معائنہ کیا گیا ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ یہ ایرانی ساختہ ہے۔

دریں اثناء سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی شہر خمیس مشیط کی جانب یمن سے آنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی مار گرایا ہے۔ یہ میزائل مبیّنہ طور پر حوثی شیعہ باغیوں نے داغا تھا۔