ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کا حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شاہی محل پر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ، جوابی کارروائی میں صنعا کے صدارتی محل پر دو بم گرا دیے گئے، حملے میں چھ افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہو گئے۔
سعودی اتحادی فوج کے مطابق فضائی حملہ گزشتہ روز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی محل کو نشانہ بنانے کے بعد کیا گیا ہے جسے ناکام بنا دیا گیا تھا عینی شاہدین کے مطابق محل پر دو بم داغے گئے جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ تیس افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی محل کے جنوب میں حملے کی ناکامی کے کئی گھنٹوں بعد کیا گیا ہے۔