یمن (جیوڈیسک) یمن میں سعودی اتحادیوں نے یمنی فوج اور حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائیوں میں سابق یمنی صدر کے بیٹے کے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔
سترہ مئی کو ختم ہونے والی جنگ بندی کے بعد سعودی اتحادیوں نے دوبارہ سے فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی عرب سمیت آٹھ ممالک یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف فضائی حملوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
یمنی حکام کے مطابق سات ہفتوں سے جاری حملوں میں اب تک 1400 افراد ہلاک اور 4000 زخمی ہوئے ہیں۔