استنبول (جیوڈیسک) امریکی سینیٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔
خبر کے مطابق ،امریکی سینیٹ میں یمن جنگ میں امریکی امداد روکنے کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی قرارداد کے حق میں 56 اور مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے۔
واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا جس پرسعودی عرب نے صحافی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافی کی موت ہاتھا پائی کے دوران ہوئی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر صحافی کو قتل کرنے میں سعودی حکومت کا ہاتھ ہوا تو اسے سزا دی جائے گی۔